Maktaba Wahhabi

54 - 195
’’سب سے افضل ذکر لا الہ الا اللّٰه ہے۔‘‘ ٭حضرت عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:(إِنَّ شَرَائِعَ الْإِسْلاَمِ قَدْ کَثُرَتْ عَلَیَّ،فَأَخْبِرْنِیْ بِشَیْئٍ أَتَشَبَّثُ بِہٖ ) ’’شریعت کے احکامات(میری کمزوری کی وجہ سے ) مجھ پر غالب آ چکے ہیں ،لہذا آپ مجھے کوئی(آسان سا ) کام بتا دیں جس پر میں (فرائض کے بعد ) ہمیشہ عمل کرتا رہوں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(لاَ یَزَالُ لِسَانُکَ رَطْبًا بِذِکْرِ اللّٰہِ ) ’’ تمہاری زبان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ تر رہے۔‘‘[الترمذی:۳۳۷۵۔وصححہ الألبانی ] ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم میں سے کوئی شخص ہر دن ایک ہزار نیکیاں کمانے سے عاجز ہے؟‘‘ جو لوگ آپ کے ساتھ بیٹھے تھے ان میں سے ایک نے کہا:ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں کیسے کما سکتا ہے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وہ سو مرتبہ سبحان اللّٰه کہے تو اس کیلئے ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا اس کے ایک ہزار گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں۔‘‘[رواہ مسلم ] (۱۰) ترس کھانے کی فضیلت ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’ترس کھانے والوں پر رحمن بھی ترس کھاتا
Flag Counter