Maktaba Wahhabi

67 - 195
٭اسی طرح جس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہو گا؟اس میں ہے کہ ’’جو آدمی اپنے غصے پر قابو پا لے اللہ تعالی اس کے عیب پر پردہ ڈال دیتا ہے۔اور جو آدمی غصہ پی جائے حالانکہ اگر وہ چاہتا تو اس کا اظہا ربھی کر سکتا تھا تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس کے دل کو خوشی سے بھر دے گا۔‘‘[رواہ الطبرانی وابن ابی الدنیا وحسنہ الألبانی فی صحیح الجامع ] (۲۵) آیۃ الکرسی کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص ہر نماز کے بعدآیۃ الکرسی پڑھتا رہے تو اسے جنت میں داخل ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں سوائے موت کے۔‘‘[رواہ النسائی وصححہ الألبانی ] یعنی جب اس پر موت آئے گی تو وہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے جنت میں داخل ہو جائے گا۔ (۲۶) جنت اور جہنم اس کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ سَأَلَ اللّٰہَ الْجَنَّۃَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ،قَالَتِ الْجَنَّۃُ:اَللّٰہُمَّ أَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ،وَمَنِ اسْتَجَارَ مِنَ النَّارِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ،قَالَتِ النَّارُ:اَللّٰہُمَّ أَجِرْہُ مِنَ النَّارِ)[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی] ’’جو شخص اللہ تعالی سے تین مرتبہ جنت کا سوال کرے توجنت کہتی ہے:اے
Flag Counter