Maktaba Wahhabi

79 - 195
’’اگر میں سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ،وَاللّٰہُ أَکْبَرُ کہوں تو یہ مجھے ہر اس چیز سے محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوا۔‘‘(یعنی دنیا کی ہر چیز سے محبوب ہے ) (۴۲) تلاوت وقراء تِ قرآن مجید کی فضیلت ٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اِقْرَؤُا الْقُرْآنَ فَإِنَّہُ یَأْتِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شَفِیْعًا لِأَصْحَابِہٖ ) ’’تم قرآن پڑھتے رہا کرو کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں (اور اس پرعمل کرنے والوں ) کیلئے شفاعت کرے گا۔‘‘[مسلم:۱۳۳۷] ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (یُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ:اِقْرَأْ وَارْتَقِ وَرَتِّلْ کَمَا کُنْتَ تُرَتِّلُ فِی الدُّنْیَا،فَإِنَّ مَنْزِلَتَکَ عِنْدَ آخِرِ آیَۃٍ تَقْرَؤُہَا ) [رواہ الترمذی وقال:حسن صحیح ووافقہ الألبانی ] ’’صاحبِ قرآن(حافظ قرآن اور اس پر عمل کرنے والے ) کو کہا جائے گا:قراء ت کرتے جاؤ اور(جنت کی سیڑھیوں پر ) چڑھتے جاؤ۔اور ترتیل کے ساتھ پڑھو جیسا کہ تم دنیا میں ترتیل کے ساتھ پڑھتے تھے،پس تمھاری منزل وہاں ہوگی جہاں تم آخری آیت ختم کرو گے۔‘‘ ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’صاحبِ قرآن قیامت کے روز آئے گا تو قرآن کہے گا:اے میرے رب !
Flag Counter