Maktaba Wahhabi

80 - 195
اس کو مزین فرما۔تو اسے عزت واکرام والا تاج پہنایا جائے گا۔قرآن پھر کہے گا:اے میرے رب!اس کو مزید مزین فرما۔لہذا اسے عزت واکرام والی دو چادریں پہنائی جائیں گی۔قرآن پھر کہے گا:اے میرے رب!اس سے راضی ہو جا۔تو اللہ تعالی اس سے راضی ہو جائے گا۔پھر اس سے کہا جائے گا:پڑھتے جاؤ اور(جنت کی سیڑھیوں پر ) چڑھتے جاؤ۔اور ہر آیت کے بدلے میں تمھیں ایک نیکی دی جائے گی۔‘‘[حسنہ الترمذی ووافقہ الألبانی ] ٭ حضرت عبد اللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(مَنْ قَرَأَ حَرْفًا مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ فَلَہُ بِہٖ حَسَنَۃٌ،وَالْحَسَنَۃُ بِعَشْرِ أَمْثَالِہَا،لاَ أَقُوْلُ:ألٰمّ حَرْفٌ،وَلٰکِنْ أَلِفٌ حَرْفٌ،وَلاَمٌ حَرْفٌ،وَمِیْمٌ حَرْفٌ )[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] ’’جو آدمی کتاب اللہ(قرآن مجید ) کا ایک حرف پڑھتا ہے اسے ایک نیکی ملتی ہے۔اور ایک نیکی اس جیسی دس نیکیوں کے برابر ہوتی ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ(ألم) ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے،لام دوسرا اور میم تیسرا حرف ہے۔‘‘ ٭ ذرا غور کیجئے(اللہ آپ پر رحم کرے ) کہ قرآن مجید میں ہزاروں آیات اور ان میں لاکھوں حروف ہیں ،تو ان کی تلاوت کا ثواب کتنا عظیم ہو گا!اور یہ چیز اللہ تعالی کے وسیع فضل اور عظیم احسان کی دلیل ہے۔ اسی لئے اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿قُلْ بِفَضْلِ اللّٰہِ وَبِرَحْمَتِہِ فَبِذَلِکَ فَلْیَفْرَحُوا ہُوَ خَیْْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُونَ﴾[یونس:۵۸] ’’آپ کہہ دیجئے کہ انھیں اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر خوش ہونا چاہیئے۔
Flag Counter