Maktaba Wahhabi

125 - 195
(۱۱۷)وہ کھا تا ہے تو دعا کرتا ہے اور لباس پہنتا ہے تو بھی دعا کرتا ہے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص کھانا کھائے،پھر یہ دعا پڑھے: (اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنِیْ ہَذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلاَ قُوَّۃٍ ) تو اُس کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔‘‘ پھر فرمایا:’’جو شخص لباس پہنے،پھر یہ دعا پڑھے:(اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ہَذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلاَ قُوَّۃٍ ) تو اُس کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔‘‘[أخرجہ ابو داؤد وحسنہ الألبانی دون زیادۃ(وما تأخر ) فی الموضعین ] (۱۱۸) آپ کا شمار ذکرِ الہی کرنے والوں میں کیسے ہو گا ؟ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ دونوں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(إِذَا اسْتَیْقَ٭ الرَّجُلُ مِنَ اللَّیْلِ وَأَیْقَ٭ امْرَأَتَہُ فَصَلَّیَا رَکْعَتَیْنِ،کُتِبَا مِنَ الذَّاکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَالذَّاکِرَاتِ ) ’’ جب ایک شخص رات کو بیدار ہو اور وہ اپنی بیوی کو بھی جگائے،پھر وہ دو رکعات ادا کریں تو انہیں اللہ تعالی کا زیادہ ذکر کرنے والوں اور ذکرکرنے والیوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘[رواہ ابوداؤد:۱۳۰۹ وصححہ الألبانی ] (۱۱۹) نیت پوری رات کے قیام کے برابر ! حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter