Maktaba Wahhabi

114 - 195
میں ایک سیاہ داغ تھا۔میں نے کہا:جبریل!یہ کیا ہے؟انھوں نے کہا:یہ جمعہ ہے جسے آپ کے رب نے آپ پر پیش کیا ہے تاکہ یہ آپ اور آپ کے بعد آپ کی قوم کیلئے عید کا دن ہو . آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہمارے لئے اُس میں کیا(فضیلت )ہے؟انھوں نے جواب دیا:اس میں آپ کیلئے خیر وبھلائی ہے۔اس میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس میں جو شخص اپنے رب سے اُس خیر کا سوال کرے جو اس کی قسمت میں لکھی ہوئی ہو تو وہ اسے ضرور عطا کرتا ہے۔اور اگر وہ اُس کی قسمت میں نہ لکھی ہوئی ہو تو اُس کیلئے اُس سے کہیں زیادہ عظیم خیرکو ذخیرہ کردیتا ہے۔یا اگر وہ اُس گھڑی میں کسی ایسے شر سے پناہ طلب کرے جو اُس پر لکھا جا چکا ہو تو وہ اسے اس سے ضرور پناہ دیتا ہے۔اور اگر وہ اُس پر نہ لکھا ہوا ہو تو اسے اُس سے بھی بڑے سے شر سے بچا لیتا ہے۔میں نے کہا:یہ سیاہ داغ کیا ہے؟انھوں نے کہا:یہ قیامت ہے جو جمعہ کے دن قائم ہوگی ‘‘[رواہ ابن ابی الدنیا والطبرانی فی الأوسط وقال الألبانی:حسن لغیرہ ] ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’تم اُس گھڑی کو جس کی جمعہ کے روز امید رکھی جاتی ہے عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک تلاش کیا کرو۔‘‘[رواہ الترمذی وحسنہ الألبانی ] (۹۳) ایک عظیم دعا جس کا مانگنے والا خالی ہاتھ نہیں جاتا حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دعائے یونس علیہ السلام جو انھوں نے مچھلی کے پیٹ میں مانگی تھی:(لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ )’’تیرے سوا کوئی معبودِ برحق
Flag Counter