Maktaba Wahhabi

38 - 195
گی۔‘‘[رواہ الترمذی وقال الألبانی فی الترغیب:حسن لغیرہ] ٭ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی(دیہاتی ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا:یا رسول اللہ!مجھے گھوڑا بہت پسند ہے تو کیا جنت میں بھی گھوڑے دستیاب ہونگے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم جنت میں داخل ہوئے تو تمھیں قیمتی ہیروں والا گھوڑا دیا جائے گا جس کے دو پر بھی ہونگے۔پھر تمھیں اس پر بٹھایا جائے گا۔اور وہ تمھیں لے کرجہاں تم چاہو گے اڑے گا۔‘‘[رواہ الترمذی وقال الألبانی فی الترغیب:صحیح لغیرہ ] اللہ تعالی کا دیداراہل ِ جنت کیلئے سب سے بڑا انعام ہو گا حضرت صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب جنت والے جنت میں اور جہنم والے جہنم میں چلے جائیں گے تو اعلان کرنے والا اعلان کرے گا:اے اہلِ جنت!بے شک اللہ تعالی نے تم سے ایک وعدہ کیا تھا جسے وہ اب پورا کرنا چاہتا ہے۔وہ کہیں گے:وہ کیا ہے؟ کیا اللہ تعالی نے ہمارے ترازو بھاری نہیں کئے؟اور کیا اس نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کیا؟ اور کیا اس نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کردیا؟اور کیا اس نے ہمیں جہنم سے نجات نہیں دے دی ؟(یعنی ان نعمتوں کے بعد اب اور کونسا وعدہ باقی رہ گیا ہے؟) پھراچانک پردہ ہٹا یا جائے گا۔چنانچہ وہ اللہ تعالی کی طرف دیکھیں گے۔اللہ کی قسم!اللہ تعالی نے انھیں کوئی ایسی چیز نہیں دی ہو گی جو انھیں اس کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو گی اور جس سے ان کی آنکھوں کو زیادہ ٹھنڈک نصیب ہو گی۔‘‘(یعنی جنت میں دیدارِ الہی انھیں جنت کی دیگر تمام نعمتوں کی نسبت زیادہ محبوب ہو
Flag Counter