سلسلہ فتاوی علمائے اہل حدیث 3 مجموعہ فتاویٰ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری
مؤلف: حافظ شاہد محمود
ناشر: دار ابی الطیب گوجرانوالہ
سال شائع: 2016
521
المرقاۃ،و في شرح السنۃ أن عمر بن عبد العزیز کان یؤذن في الیمنیٰ ویقیم في الیسریٰ إذا ولد الصبي انتھیٰ۔فقط واللّٰه اعلم بالصواب۔[رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہوا تو اس کے دائیں کان میں اذان کہے اور بائیں میں تکبیر تو اس بچے کو اُم صبیان کی بیماری نہ ہو گی۔عمر بن عبدالعزیز کے ہاں جب کوئی بچہ پیدا ہوتا تو اس کے دائیں کان میں اذان کہتے اور بائیں میں اقامت]حررہ العاجز:أبو محمد عبد الوہاب الفنجابي الجھنگوي ثم الملتاني نزیل الدھلي تجاوز اللّٰه عن ذنبہ الخفي والجلي۔الجواب صحیح۔محمد امیر الدین حنفی واعظ جامع مسجد دہلی محمد امیر الدین ۱۳۰۰خادمِ شریعت رسول الثقلین محمد تلطف حسینخادمِ شریعت رسول الاجاب ابو محمد عبد الوہابالجواب صحیح۔عبداللطیف،عفی عنہ عبد اللطیف ۱۲۹۵الجواب صحیح۔ابو محمد عبدالرؤف بھاری،عفی عنہ عبدالرؤف ۱۳۰۳سید محمد عبدالسلام غفرلہ عبد الجلیل (عربی) محمد شمس الدین ۱۳۰۵ابو محمد عبدالحق لودیانوی ۱۳۰۵۔اصل عقیقہ ساتویں روز ہی ہے۔ سید محمد نذیر حسین [1]عقیقے میں گائے ذبح کرنا اور کتنے دن بعد عقیقہ کرنا درست ہے؟بسم اللّٰه الرحمن الرحیم،حامدا و مصلیا،أما بعد!محبی مکرمی مولوی ابو نعیم عبدالعظیم صاحب غازیپوری یوسف پوری کا رسالہ عقیقہ ہم نے اول سے آخر تک دیکھا،اس رسالے میں مولوی صاحب ممدوح نے اگرچہ عقیقے کے متعدد مسائل و احکام لکھے ہیں،مگر شروع رسالہ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا اس رسالے کی تصنیف سے اصل مقصود اس امر کی تحقیق کرنا ہے کہ ایک گائے میں سات عقیقہ کرنا جائز ہے یا نہیں ؟پس آپ نے بہت وضاحت اور بسط و تفصیل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ ایک گائے میں سات عقیقہ جائز نہیں ہے۔میں اس وقت صرف اسی مسئلے کے متعلق کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔پس واضح ہو کہ بے شک ایک گائے یا ایک شتر میں سات عقیقہ یا کم و بیش کے جواز کا کوئی ثبوت صحیح نہیں ہے اور اس کے جواز میں جو ثبوت پیش کیا جاتا ہے،وہ مخدوش اور ناقابلِ وثوق ہے۔