Maktaba Wahhabi

81 - 195
یہ اُن تمام چیزوں سے بہتر ہے جنھیں وہ جمع کرتے ہیں۔‘‘ (۴۳) اس نے سورۃ الاخلاص سے محبت کی تو اسے جنت کی خوشخبری مل گئی حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا:اے اللہ کے رسول!میں اس سورت(قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ ) سے محبت کرتا ہوں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک اُس سے تیری محبت ہی تجھے جنت میں داخل کردے گی۔‘‘[رواہ البخاری والترمذی ] (۴۴) جنت میں ایک گھر کس کیلئے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص(قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ ) کو دس مرتبہ پڑھے اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔‘‘[رواہ أحمدوصححہ الألبانی ] (۴۵) معلمِ قرآن اور تعلیمِ قرآن کے سلسلے میں تعاون کرنے والے کی فضیلت ٭حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(خَیْرُکُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہُ )[البخاری:۵۰۲۷] ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھلایا۔‘‘ ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص کتاب اللہ کی ایک آیت کی تعلیم دے تو وہ جب تک پڑھی جاتی رہے گی اسے اس کا ثواب ملتا رہے گا۔‘‘[أخرجہ أبو سہل القطان فی حدیثہ عن شیوخہ وقال الألبانی:وہذا إسناد جید عزیز]
Flag Counter