Maktaba Wahhabi

50 - 195
جب ہم یہ چاہتے تھے کہ ہماری دعا قبول کی جائے توہم اپنے بھائیوں کیلئے غائبانہ دعا کرتے تھے۔غائبانہ دعا اس طرح ہے کہ مثلا آپ کہیں:اے اللہ!مجھے اور میرے فلاں بھائی کو عطا فرما۔ (۸) جو شخص جہنم کی آگ سے آزادی حاصل کرنا چاہتا ہو ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص صبح کے وقت یہ دعا ایک مرتبہ پڑھے:(اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَصْبَحْتُ أُشْہِدُکَ وَأُشْہِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ،وَمَلاَئِکَتَکَ،وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ أَنَّکَ أَنْتَ اللّٰہُ،لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ،وَحْدَکَ،لاَ شَرِیْکَ لَکَ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ) ترجمہ:’’اے اللہ!میں نے صبح کر لی،میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کو . صلی اللہ علیہ وسلم اور تیرے(دیگر ) فرشتوں کو اور تیری پوری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ صرف تو ہی سچا معبود ہے اور تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں۔تو اکیلا ہے،تیرا کوئی شریک نہیں۔اور محمد. صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور رسول ہیں۔‘‘ تو اللہ تعالی اس کا چوتھا حصہ جہنم سے آزاد کردے گا۔اور اگر وہ یہ دعا چار مرتبہ پڑھے تو اسے مکمل طور پر جہنم سے آزاد کردے گا۔‘‘[رواہ ابو داؤد وحسنہ ابن باز فی تحفۃ الأخیار ] نوٹ:یہی دعا شام کے وقت بھی چار مرتبہ پڑھیں ،لیکن شام کے وقت(أَصْبَحْتُ ) کی بجائے(أَمْسَیْتُ ) کہنا ہو گا۔
Flag Counter