Maktaba Wahhabi

97 - 195
اختیار کرتا ہو۔جو اِن لوگوں کے پاس ایک رخ اور اُن کے پاس دوسرے رخ کے ساتھ آتا ہو۔‘‘[رواہ مسلم ] (۶۶) چغل خوری کرنا حرام ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:((لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ نَمَّامٌ )) ’’چغل خوری کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘[مسلم:۱۰۵ ] چغل خوری سے مراد ہے لڑائی جھگڑے کی نیت سے لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کی باتوں کو نقل کرنا۔ (۶۷)ایک لفظ جنت میں پہنچا دیتا ہے اور ایک ہی لفظ جہنم میں داخل کردیتا ہے ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’ایک بندہ اللہ کو راضی کرنے والا ایک ہی لفظ بولتا ہے اور وہ اس کی کوئی خاص پروا نہیں کرتا لیکن اللہ تعالی اس کے اُس لفظ کی وجہ سے جنت میں اس کے درجات کو بلند کردیتا ہے۔اور ایک آدمی اللہ کو ناراض کرنے والا ایک ہی لفظ بولتا ہے اور وہ اس کی پروا نہیں کرتا تو اس کی وجہ سے وہ جہنم کی گہرائی میں چلا جاتا ہے۔‘‘[رواہ البخاری ] ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’بے شک ایک بندہ ایک لفظ بولتا ہے جس کے بارے میں اسے پتہ نہیں ہوتا کہ اس میں کیا وبال ہے!لیکن وہ اُس کی وجہ سے مشرق ومغرب کے درمیان جو مسافت ہے اس سے بھی زیادہ جہنم میں نیچے چلا جاتا ہے۔‘‘[متفق علیہ ]
Flag Counter