Maktaba Wahhabi

96 - 195
(۶۳) اپنے بھائی کا غائبانہ دفاع کرنے کی بناء پر آپ جہنم سے نجات پا سکتے ہیں ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص اپنے بھائی کی عز ت کا دفاع کرے اللہ تعالی قیامت کے روز اس کے چہرے سے جہنم کی آگ کو دور کردے گا۔‘‘[حسنہ الترمذی وصححہ الألبانی ] عزت کے دفاع کا مطلب یہ ہے کہ کسی انسان کی مذمت کی جا رہی ہو تو یہ اس کا دفاع کرے۔یا یہ کہ اس کی ذات پر یا اس کے خاندان پر حرف آ رہا ہو تو یہ اس کا دفاع کرے۔ ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جس شخص کو اللہ تعالی زبان اور شرمگاہ کے شر سے بچا لے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘[حسنہ الترمذی ووافقہ الألبانی ] (۶۴) کفارۂ مجلس ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں وہ بے تحاشا فضول گفتگو کرے،پھر اُس مجلس سے اٹھنے سے پہلے وہ یہ دعا پڑھے: (سُبْحانَكَ اللَّهُمَّ وبِحَمْدِكَ،أشْهَدُ أنْ لاَ إلهَ إِلاَّ أنْتَ،أسْتَغْفِرُكَ وأتُوبُ إِلَيْكَ ) تو اُس کے اُس مجلس میں ہونے والے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] (۶۵) دو رخی کرنے والے شخص کی مذمت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’لوگوں میں سب سے برا آدمی وہ ہے جو دو رخی
Flag Counter