Maktaba Wahhabi

123 - 195
رَفَعَکَ اللّٰہُ بِہَا دَرَجَۃً،وَحَطَّ عَنْکَ بِہَا خَطِیْئَۃً ) ’’ تم زیادہ سے زیادہ سجدے کیا کرو،کیونکہ تم اللہ تعالی کی رضا کیلئے ایک سجدہ کرو گے تو وہ اس کے بدلے تمہارا ایک درجہ بلند کردے گا اورتمہارا ایک گناہ مٹا دے گا۔‘‘[رواہ مسلم:۴۸۸ ] ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو بندہ اللہ کیلئے ایک سجدہ کرے تو اللہ تعالی اس کیلئے اس کے بدلے میں ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور ایک گناہ کو مٹا دیتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کردیتا ہے۔لہذا تم سجدے کثرت سے کیا کرو۔‘‘[رواہ ابن ماجہ وصححہ الألبانی ] (۱۱۴) چاشت کی دو رکعتوں کی فضیلت ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’نمازِ چاشت پر وہی شخص ہمیشگی کر سکتا ہے جو(اللہ تعالی کی طرف ) کثرت سے رجوع کرنے والا ہو۔اور یہی نماز(صلاۃ الأوابین ) ہے۔‘‘[رواہ الطبرانی وحسنہ الألبانی ] ٭ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اگر تم چاشت کے وقت دو رکعتیں پڑھ لو تو تمھیں غافلوں میں نہیں لکھا جائے گا۔‘‘[رواہ البزار وحسنہ الألبانی ] (۱۱۵) قیام اللیل کی فضیلت ٭ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(إِنَّ فِیْ اللَّیْلِ لَسَاعَۃً لاَ یُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ یَسْأَلُ اللّٰہَ خَیْرًا مِّنْ أَمْرِ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ إِلاَّ أَعْطَاہُ إِیَّاہُ وَذٰلِکَ کُلَّ لَیْلَۃٍ )
Flag Counter