Maktaba Wahhabi

135 - 195
(۱۳۳) جنت میں شکرانے کا گھر حضرت ابو موسی الاشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(إِذَا مَاتَ وَلَدُ الْعَبْدِ قَالَ اللّٰہُ لِمَلاَئِکَتِہٖ:قَبَضْتُمْ وَلَدَ عَبْدِیْ؟فَیَقُولُونَ:نَعَمْ،فَیَقُولُ:قَبَضْتُمْ ثَمَرَۃَ فُؤَادِہٖ؟فَیَقُولُونَ:نَعَمْ،فَیَقُولُ:مَاذَا قَالَ عَبْدِیْ؟فَیَقُولُونَ:حَمِدَکَ وَاسْتَرْجَعَ،فَیَقُولُ اللّٰہُ:اِبْنُوا لِعَبْدِیْ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ وَسَمُّوہُ بَیْتَ الْحَمْدِ )[حسنہ الترمذی:۱۰۲۱ ووافقہ الألبانی ] ’’جب کسی آدمی کا بیٹا فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالی اپنے فرشتوں سے پوچھتا ہے:تم نے میرے بندے کے بیٹے کو قبض کر لیا؟وہ کہتے ہیں:جی ہاں۔اللہ تعالی فرماتا ہے:تم نے میرے بندے کے جگرگوشے کو فوت کردیا؟وہ کہتے ہیں:جی ہاں۔اللہ تعالی پوچھتا ہے:تب میرے بندے نے کیا کہا تھا:وہ جواب دیتے ہیں کہ اس نے تیرا شکر ادا کیا تھا اور(اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ ) پڑھا تھا۔تو اللہ تعالی فرماتاہے:تم میرے بندے کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام رکھ دو:شکرانے کا گھر۔‘‘ (۱۳۴) اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرنا خاوند پرواجب ہے ٭حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ إِیْمَانًا أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا،وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِہِمْ )[الترمذی۔۱۱۶۲:حسن صحیح،وانظر:السلسلۃ الصحیحۃ:۲۸۴ ]
Flag Counter