Maktaba Wahhabi

70 - 195
’’جو مسلمان فوت ہوجائے،پھر اس کی نمازِ جنازہ میں چالیس افراد شرکت کریں جنہوں نے کبھی اﷲ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہرایا تو اﷲ تعالیٰ اس کے حق میں ان کی شفاعت قبول کرلیتا ہے۔‘‘ ٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جس آدمی کی نماز جنازہ میں شرکاء تین صفوں میں ہوں تو اس کیلئے(اللہ کے فضل وکرم سے ) جنت واجب ہوجاتی ہے۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] (۳۰) حسنِ اخلاق کی فضیلت ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو سب سے اچھے اخلاق والا ہو۔‘‘[رواہ مسلم ] ٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ لوگوں کو سب سے زیادہ کونسی چیزجنت میں پہنچائے گی؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(تَقْوَی اللّٰہِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ )’’اللہ کا ڈر اور اچھا اخلاق ‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ لوگوں کو سب سے زیادہ کونسی چیز جہنم میں پہنچائے گی؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اَلْفَمُ وَالْفَرْجُ)’’منہ اور شرمگاہ۔‘‘ [رواہ الترمذی وحسنہ الألبانی] ٭نیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ((مَا شَیْئٌ أَثْقَلُ فِی مِیْزَانِ الْمُؤْمِنِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ خُلُقٍ حَسَنٍ،وَإِنَّ اللّٰہَ لَیُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِیْئَ ))
Flag Counter