Maktaba Wahhabi

64 - 195
(۲۰) دینی علم حاصل کرنے کی فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص طلبِ علم کیلئے ایک راستہ اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت کا راستہ آسان کردیتا ہے۔‘‘[رواہ مسلم ] (۲۱)عالم کی عابد پر فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’عالم کی عابد پر فضیلت ایسے ہے جیسے مجھے تم میں سے کسی ادنی شخص پر فضیلت ہے۔‘‘ پھر فرمایا:’’بے شک اللہ تعالی رحمتیں نازل کرتا ہے اور اس کے فرشتے اور تمام آسمان اور زمین والے حتی کہ چیونٹی جو اپنی بِل میں ہو اور حتی کہ ایک مچھلی بھی ‘سب کی سب چیزیں اس شخص کیلئے مغفرت کی دعا کرتی ہیں جو لوگوں کو خیر کی تعلیم دیتا ہو۔‘‘[رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] (۲۲) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت 1۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً،صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَصَلَوَاتٍ،وَحَطَّ عَنْہُ عَشْرَ خَطِیْئَاتٍ،وَرَفَعَ عَشْرَ دَرَجَاتٍ )[رواہ النسائی وصححہ الألبانی۔صحیح الجامع:۶۳۵۹ ] ’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے،اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کرتا ہے۔‘‘ 2۔حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا،وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا،أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ
Flag Counter