Maktaba Wahhabi

63 - 195
فرشتے کہتے ہیں:اور وہ تیری پناہ بھی طلب کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے:کس چیز سے میری پناہ مانگتے ہیں ؟ فرشتے جواب دیتے ہیں:تیری آگ سے اے ہمارے رب ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:کیا انھوں نے میری آگ کو دیکھا ہے؟ فرشتے کہتے ہیں:نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اگر وہ میری آگ کو دیکھ لیتے تو پھر ان کی حالت کیا ہوتی! فرشتے کہتے ہیں:اور وہ تجھ سے مغفرت بھی طلب کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میں نے انھیں معاف کردیا اور انھیں وہ چیز عطا کردی جس کا وہ سوال کرتے ہیں اور اس چیز سے پناہ دے دی جس سے وہ پناہ مانگتے ہیں۔ فرشتے کہتے ہیں:اس مجلس میں فلاں بندہ بھی تھا جو انتہائی گنہگار ہے ا ور وہ گذر رہا تھا کہ ان کے ساتھ بیٹھ گیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میں نے اسے بھی معاف کردیا،یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھنے والا شخص بھی محروم نہیں ہوتا۔‘‘[البخاری:۶۴۰۸،مسلم:۲۶۸۹۔واللفظ لمسلم] (۱۹) اہلِ جنت کو ایک گھڑی پر حسرت ہو گی ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’اہلِ جنت کو کوئی حسرت نہیں ہوگی سوائے اس گھڑی کے کہ جس میں انھوں نے اللہ تعالی کا ذکر نہیں کیا تھا۔‘‘[رواہ الطبرانی ]
Flag Counter