Maktaba Wahhabi

62 - 195
ہوگا۔‘‘[رواہ الطبرانی وحسنہ الألبانی] (۱۸) مجالس ِ ذکرکی فضیلت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تبارک وتعالیٰ کے ایسے فرشتے ہیں جو چلتے پھرتے رہتے ہیں ،ان کا اور کوئی کام نہیں سوائے اس کے کہ وہ مجالس ِ ذکر کی تلاش میں رہتے ہیں۔لہذا جب وہ کوئی ایسی مجلس پاتے ہیں جس میں اللہ کا ذکر ہو رہا ہو تو وہ بھی شرکائے مجلس کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنے پروں سے ڈھانپ دیتے ہیں۔(اور ان کی تعداد اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ) اس مجلس سے آسمانِ دنیا تک سارے فرشتے ہی فرشتے ہوتے ہیں۔پھر جب وہ جدا جدا ہوتے ہیں تو آسمان کی طرف چلے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان کے حال کو زیادہ جانتا ہے:تم کہاں سے آئے ہو؟ وہ جواب دیتے ہیں:ہم زمین پرتیرے ان بندوں کے پاس سے آئے ہیں جو تیری تسبیح،تیری بڑائی،تیری توحید اور تیری بزرگی بیان کرتے ہیں اور تجھ سے سوال کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:وہ کس چیز کا سوال کرتے ہیں ؟ فرشتے کہتے ہیں:وہ تجھ سے تیری جنت کا سوال کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:کیا انھوں نے میری جنت کو دیکھا ہے؟ وہ کہتے ہیں:نہیں اے ہمارے رب! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اگر وہ جنت دیکھ لیتے تو پھر ان کی کیفیت کیا ہوتی!
Flag Counter