Maktaba Wahhabi

14 - 195
مقدمہ الحمد للّٰه رب العالمین،وصلی اللّٰه وسلم وبارک علی عبدہ ورسولہ المبعوث بالحق رحمۃ للعالمین،وعلی آلہ وصحبہ ومن تبع سنتہ إلی یوم الدین۔أما بعد میرے مومن اور مکرم بھائی اور میری مومنہ اور قابل احترام بہن!یہ چند صفحات ہیں جن میں میں نے کتاب اللہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث سے فضائلِ اعمال جمع کئے ہیں۔اور میں نے اس رسالے کا نام رکھا ہے: (فرص کسب الثو اب) ’’ثواب کمانے کے مواقع‘‘ یاد رہے کہ اس رسالے کا یہ ایڈیشن پچھلے ایڈیشن سے مختلف ہے کیونکہ اس میں میں نے کچھ اضافے بھی کئے ہیں اور کہیں کہیں اختصار بھی کیا ہے۔مقدمہ مختصر کردیا ہے اور ان کتابوں اور کیسٹوں کی فہرست حذف کردی ہے جنھیں پڑھنے اور سننے کی میں نصیحت کرتا ہوں۔ایسا میں نے اس لئے کیا تاکہ کچھ ابواب کا اضافہ کرکے اسے قاری کیلئے زیادہ سے زیادہ مفید بنا سکوں۔اور میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے مذکورہ کتابوں اور کیسٹوں کو ایک مستقل مقالہ کی شکل میں جمع کرنے کی توفیق دے۔اسی طرح اس رسالے میں میں نے جنت کے اوصاف اور اہلِ جنت کی نعمتوں کے باب میں بھی کچھ اضافے کئے ہیں۔ میں نے اِس رسالے میں حتی الامکان اختصار کی کوشش کی ہے۔چنانچہ میں
Flag Counter