Maktaba Wahhabi

75 - 195
(۳۶)جنت میں ایک کھجور ٭رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو آدمی(سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم ) کہے تو اُس کیلئے جنت میں ایک کھجور لگا دی جاتی ہے۔‘‘ [رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ] ٭ اُس شخص کیلئے جنت میں کتنی کھجوریں ہونگی جس کی عادت ہی یہ ہو کہ وہ بکثرت یہ کلمات پڑھتا رہتا ہو!یقینا اللہ تعالی کا فضل ہمارے تصور سے بھی وسیع اور بڑا ہے۔﴿وَاللّٰہُ یُضَاعِفُ لِمَن یَّشَائُ وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴾[البقرۃ:۲۶۱ ]’’اور اللہ جس کو چاہتا ہے کئی گنازیادہ دیتا ہے۔اور وہ بڑی وسعت والا سب کچھ جاننے والا ہے۔‘‘ (۳۷) اس کے گناہ مٹا دئے جاتے ہیں چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں ٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (مَنْ قَالَ سُبْحَان اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ،فِیْ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ،حُطَّتْ عَنْہُ خَطَایَاہُ وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ)[متفق علیہ] ’’جو شخص دن میں ایک سو مرتبہ(سُبْحَان اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ) پڑھے تواس کے گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں۔‘‘ ٭جبکہ ایک روایت میں ہے کہ’’جو شخص اسے سو مرتبہ پڑھتا ہے تو اس کے
Flag Counter