Maktaba Wahhabi

74 - 195
٭ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے::’’جو شخص یہ دعا صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھے تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی:(بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِیْ الْأرْضِ وَلاَ فِیْ السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ) ’’ اللہ کے نام کے ساتھ کہ جس کے نام کے ساتھ زمین وآسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔‘‘[رواہ الترمذی وقال:حسن صحیح ووافقہ الشیخ ابن باز رحمہ اللّٰه فی تحفۃ الأخیار] (۳۴) اسے اللہ تعالی دنیا وآخرت کی پریشانیوں سے بچا لے گا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو آدمی ہر صبح اورہر شام کو یہ دعا سات مرتبہ پڑھے:(حَسْبِیَ اللّٰہُ،لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ،وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم ) تو اسے اللہ تعالی دنیا وآخرت کی پریشانیوں سے بچا لے گا۔‘‘[أخرجہ ابن السنی رحمہ اللّٰه وصححہ شعیب وعبد القادر الأرناؤط فی تحقیق زاد المعاد ] (۳۵) یومِ جمعہ کو سورۃ الکہف پڑھنے کی فضیلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (مَنْ قَرَأَ سُوْرَۃَ الْکَہْفِ فِیْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ،أَضَائَ لَہُ مِنَ النُّوْرِ مَا بَیْنَ الْجُمُعَتَیْنِ )[رواہ النسائی وصححہ الألبانی] ’’ جو آدمی یومِ جمعہ کو سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کیلئے اگلے جمعہ تک نور ہی نور ہو جاتا ہے۔‘‘
Flag Counter