Maktaba Wahhabi

150 - 195
٭کسی شاعر نے سچ کہا ہے: وَأَفْضَلُ النَّاسِ مِنْ بَیْنِ الْوَرَی رَجُلٌ تُقْضَی عَلَی یَدِہِ لِلنَّاسِ حَاجَاتُ قَدْ مَاتَ قَومٌ وَمَا مَاتَتْ مَکَارِمُہُمْ وَعَاشَ قَوْمٌ وَہُمْ فِی النَّاسِ أَمْوَاتٌ ’’تمام لوگوں میں سے بہتر وہ شخص ہے جس کے ہاتھوں لوگوں کی ضرورتیں پوری کی جاتی ہوں۔کتنے ایسے لوگ ہیں جو مر گئے ہیں لیکن ان کے اچھے اخلاق نہیں مرے ہیں۔اور کتنے ایسے لوگ ہیں جو زندہ رہے ہیں لیکن اب لوگوں میں ان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے۔‘‘ (۱۴۹) جب اللہ تعالی کسی سے محبت کرلے تو اسے اپنے بندوں کا بھی محبوب بنا دیتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’بے شک اللہ تبارک وتعالی جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو پکار کر کہتا ہے:بے شک اللہ تعالی نے فلاں سے محبت کر لی ہے لہذا تم بھی اس سے محبت کرو۔چنانچہ جبریل علیہ السلام اس سے محبت کرلیتے ہیں۔پھر وہ آسمان پر پکار کر کہتے ہیں:بے شک اللہ تعالی نے فلاں سے محبت کر لی ہے لہذا تم سب بھی اس سے محبت کرو۔چنانچہ آسمان والے بھی اس سے محبت کر لیتے ہیں۔اور اسے اہل ِ زمین میں بھی ہر دلعزیز بنا دیا جاتا ہے۔‘‘[متفق علیہ ] (۱۵۰) بندے سے لوگوں کی محبت کی فضیلت ٭حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے پاس
Flag Counter