Maktaba Wahhabi

415 - 444
ہدایت مستقیم پر تھے۔‘‘ اور آپ رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ:’’قرآن و سنت کی اتباع کرو، بدعات و خرافات کو اختیار نہ کرو۔ اسی سے تم (دینی اُمور میں) با کفایت ہو جاؤ گے۔ قرآن و سنت والے پرانے منہج و طریق کو لازم پکڑ لو۔‘‘ [1] ۴…سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : لَا یَزالُ النّاسُ عَلَی الطَریقِ ، مَا اتَّبَعُوا الأَثَرَ۔ وقال :کلُّ بِدْعَۃٍ ضَلالَۃٌ ، واِنْ رَآھَا النَّاسُ حَسَنَۃً۔)) [2] ’’لوگ جب تک حدیث پر عمل پیرا رہیں گے ہمیشہ سیدھی راہ پر رہیں گے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا:ہر بدعت گمراہی ہے اگرچہ لوگ اس کو بصورتِ نیکی کیوں نہ دیکھیں۔‘‘ ۵…ایک اور جلیل القدر صحابی سیّدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :((لَنْ تَضِلَّ مَا أَخَذْتَ بِالْأَثَرِ…)) ’’جب تک حدیث و سنت کو علماً و عملاً تھامے رہو گے ہر گز گمراہ نہیں ہو گے۔‘‘ [3] ۶…امیر المؤمنین سیّدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : لَوْ کانَ الدِّیْنُ بِالرَّأَیِ! لَکَانَ باطنُ الْخُفَّیْنِ أَحَقَّ بالَمسْح مِنْ ظاہِرھِما وَلَکِنْ رأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَمْسَحُ عَلَیٰ ظاہِرھِما۔)) [4]
Flag Counter