Maktaba Wahhabi

411 - 444
۲۲…تکبر اور فخر ، خود پسندی ، غرور ، سرکشی اور مخلوق پر ناحق زیادتی اور دست درازی کرنے سے منع کرنا بھی ان کا ایک وصف ہوا کرتا ہے۔ اوریہ لوگ ہر چیز میں عدل و انصاف کو لازم کر لینے کا حکم دیا کرتے ہیں۔ ۲۳…جن فضیلت والے کاموں کو عملاً کرنے کے بارے میں شریعت مطہرہ نے ہمیں ترغیب دلائی ہے ان کے بارے میں کسی طرح کی لا پرواہی نہ کرنا بھی ان اللہ کے بندوں کا ایک وصف ہوا کرتا ہے۔ چنانچہ صحیح حدیث میں ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَیئاً ، وَلَوْ أَنْ تَلْقیٰ أَخَاکَ بِوَجْہٍ طَلْقٍ۔)) [1] ’’نیکی میں سے کسی بھی چیز کو حقیر نہ جانو۔ (حتی کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی۔) اگرچہ تم اپنے (مسلمان) بھائی سے خندہ پیشانی سے پیش آؤ۔‘‘ ۲۴…بد گمانی ، تجسس، مسلمانوں کے رازوں اور پوشیدہ بھیدوں کی ٹوہ لگانے سے منع کرنا بھی ان سلفی العقیدہ اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث کا اخلاقی وصف ہوتا ہے۔اس لیے کہ یہ عیب اجتماعی تعلقات کو خراب کر دیتے ہیں اور بھائیوں کے درمیان تفریق ڈال دیتے ہیں۔ اس طرح کے عیوب فساد کو کاشت کرتے ہیں۔ اور نہ ہی یہ سلفی العقیدہ اہل السنۃ والجماعۃ اپنے لیے غصہ ہوتے ہیں۔ اس لیے کہ وہ غضب و غصہ کا معنی و مفہوم سمجھتے ہیں۔ چنانچہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : ’’جو فراغت اور تنگی (دونوں حالتوں) میں خرچ کیے جاتے ہیں اور غصہ پی
Flag Counter