Maktaba Wahhabi

396 - 444
’’(اے پیغمبر) لوگوں کو حکمت (اور تدبیر) اور اچھی نصیحت سے (جس میں سختی نہ ہو ملائمت سے سمجھا کر) اپنے مالک کی راہ کی طرف بلا اور ان سے بحث کر تو اس طور سے جو پسندیدہ ہو۔ بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے۔ اور جن لوگوں نے راہ پائی ان کو بھی وہ خوب جانتا ہے۔ ‘‘ (النحل:۱۲۵۔ آیت کریمہ کا متن آگے آرہا ہے۔) اسی طرح اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان و الام اس بات کی بھی پختہ رائے رکھتے ہیں کہ:امر بالمعروف او ر نہی عن المنکر کے عمل میں مخلوق کی طرف سے پہنچنے والی سزا پر اللہ تبارک و تعالیٰ کے درج ذیل حکم پر عمل کرتے ہوئے بالوجوب صبر سے کام لیں : ﴿يَا بُنَيَّ أَقِمِ الصَّلَاةَ وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنكَرِ وَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا أَصَابَكَ ۖ إِنَّ ذَٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ﴾ (لقمان:۱۷) ’’بیٹا نماز کو درستی سے ادا کرتا رہ اور اچھی بات کرنے کا حکم کرتا رہ۔ اور بری بات سے منع کرتا رہ اور جو آفت تجھ پر آن پڑے اس پر صبر کر۔ بے شک یہ کام بڑے عزم و ہمت کا کام ہے۔ ‘‘ اور اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے لوگ امر بالمعرو ف اور نہی عن المنکر کا عمل جب قیام میں لاتے ہیں تو اس کا التزام جماعت المسلمین والمومنین کی حفاظت، دلوں کی تالیف، کلمۂ حق پر اُمت کو اکٹھا رکھنے اور تفرقہ واختلاف سے مسلمانوں کو بچانے کے لیے اسی وقت کر لیتے ہیں۔ اور اس جماعت حقہ کے لوگ ہر مسلمان کو نصیحت کرتے رہنے اور تقویٰ و نیکی پر باہمی تعاون کی پختہ رائے رکھتے ہیں۔ سیّدنا تمیم بن اوس الداری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter