Maktaba Wahhabi

393 - 444
ان میں سے کسی بھی بزرگ نے کسی دوسرے کے ساتھ اس ضمن میں مخالفت نہیں کی۔ بلکہ اس عقیدہ پر سب کا اجماع ہے اور وہ اس بات پر متفق ہیں کہ:بدعتیوں ، خرافاتیوں کو مغلوب رکھا جائے۔ اور ان کو ذلیل و حقیر جاننے، ان سے دُوری اختیار کرنے ، اپنے سے ان کو دُور رکھنے، ان سے بُعد اختیار کرنے، ان کی صحبت سے بچنے، ان سے لین دین، میل ملاپ نہ کرنے پر بھی سب متفق ہیں۔ اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے ان سے اجتناب برتتے ہوئے ان سے الگ رہنے اور ان کو بالکل ہی چھوڑ دینے پر بھی سب کا اجماع ہے۔‘‘
Flag Counter