Maktaba Wahhabi

392 - 444
کتاب و سنت کو چھوڑ کر کسی اور کے کلام کو لے لے۔‘‘ خ…جناب ابو محمد حسین بن مسعود ابن الفراء البغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((قَدْ مَضَیٰ الصَّحابۃُ وَالتَّابِعُونَ وَأَتْباعُھُم وَعُلَمائُ السُنَّۃِ عَلَیٰ معُاداۃِ أَھْلِ البِدَعِ ومُہاجَرَتِھِمْ۔)) [1] ’’صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین و تبع تابعین کرام اور تمام علمائِ حدیث وسنت رحمہم اللہ جمیعاً بدعتیوں اور خرافاتیوں سے دشمنی اور اُن سے مقاطعت پر اپنی زندگیاں گزار کر گئے ہیں۔‘‘ ذ…امام اسماعیل الصابونی رحمہ اللہ نے اپنی ایک قیمتی ، گراں بہا کتاب ’’عقیدۃ السلف اصحاب الحدیث‘‘ میں اہل السنۃ والجماعۃ کا بدعتیوں کو مغلوب رکھنے اور ان کو ذلیل و رسوا جاننے کے وجوب پر اجماع نقل فرمایا ہے۔ چنانچہ صابونی رحمہ اللہ نے ان علماء عظام کے اقو ال نقل کرنے کے بعد لکھا ہے: ((وہَذہ الجُمل التی اثبتھا فی ہذا الجزء کانَت مُعْتَقَدٌ جَمیْعھم لم یُخالف فیھا بَعضُھُم بَعضًا، بل أَجْمَعوا عَلَیھا کُلِّھا، واتَّفقُوا مَع ذَلکَ عَلَی الْقَولِ بِقَہرِ أَھلِ الْبِدَعِ، وَاِذْلاَلِھِم، وَاِخْزَائِھِمْ، وَاِبْعَادِھِمْ، وَاِقْصَائِھِمْ ، وَالتَّباعُدِ، عَنْھُمْ ، وَمِن مُصاحَبتَھِم ، ومُعاشرتِھِم وَالتَّقرُّبِ اِلَی اللّٰہ عزَّوجلَّ بِمُجانَبَتِھِمِ وَمُھاجَرَتِھِمْ۔)) [2] اور یہ عبارتیں کہ جنہیں میں نے اس حصے میں درج کیا ہے ، یہ ان تمام سلف صالحین(صحابہ کرام و تابعین و تبع تابعین عظام رضی اللہ عنہم) کا عقیدہ تھا۔
Flag Counter