Maktaba Wahhabi

379 - 444
کی تمام اقسام گمراہی کی تعریف میں مشترک ہیں۔ (یعنی ہر بدعت فی الدین گمراہی ہوتی ہے۔) پس اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے ہاں کلی بدعت ، جزئی بدعت کی طرح نہیں ہوتی۔ اسی طرح بدعتِ مرکبّہ (جس میں کئی خرافات جمع ہوتی ہیں۔) بدعتِ بسیطہ کی طرح نہیں ہوتی۔ بعینہٖ حقیقی بدعت بھی اضافی بدعت کی طرح نہیں ہوتی۔ نہ اپنی ذات میں اور نہ ہی اپنے حکم میں۔ جیساکہ یہ بھی معلوم ہے کہ ؛ بدعات اپنے حکم میں ایک دوسری سے مختلف ہوتی ہیں ، چنانچہ ان میں سے بعض کفر کی حد تک پہنچ جاتی ہیں اور بعض فسق و فجور تک۔ لہٰذا یہ اپنے احکام میں ایک دوسری سے مختلف ہوتی ہیں۔ اسی طرح ان کے کرنے والے کاحکم بھی دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ بایں صورت اہل السنۃ والجماعۃ تمام بدعتیوں پر ایک جیسے حکم کا اطلاق نہیں کرتے۔ بلکہ ہر شخص کا حکم دوسرے سے اُس کی بدعت کے مطابق مختلف ہوگا۔ چنانچہ جاہل اور تاویل کرنے والے کا حکم بدعت کے عالم جیسا نہیں ہوگا کہ جو بدعت کی دعوت بھی دیتا ہو۔ اور عالم ومجتہد ، بدعت کی دعوت دینے والے عالم اور نفسانی خواہش کی پیروی کرنے والوں کی طرح نہیں ہوسکتے۔ اس لیے اہل السنۃ والجماعۃ بدعت کو چھپانے والے کے ساتھ کیے جانے والے معاملہ کی طرح کا معاملہ اس شخص کی طرح نہیں کرتے کہ جیسا معاملہ وہ بدعت کو ظاہر کرنے والے کے ساتھ کرتے ہیں۔ یا بدعت کی طرف دعوت دینے والے کے ساتھ جیسا کرتے ہیں۔ اس لیے کہ بدعت کی طرف دعوت دینے والا اپنی اس تکلیف دہ اور عذاب میں مبتلا کرنے والی بدعت کو دوسرے کی طرف منتقل کرتا ہے اور اس خباثت کو متعدی بنا دیتا ہے لہٰذا اس کا روکنا واجب ہے۔ اور اس کا اعلانیہ انکار و رد بھی واجب ہے۔ اس کی غیر موجودگی میں اس کے اس جرم کو بیان کرنا غیبت نہیں ہوگی اور اس کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ جس کے ساتھ وہ اس سے باز آجائے۔ اور یہ سزا اس کی جاری رہنی چاہیے حتی کہ وہ اپنی بدعت سے باز آجائے۔ اس لیے کہ اس
Flag Counter