Maktaba Wahhabi

377 - 444
﴿الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ ۚ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾ (المائدہ:۳) ’’آج کافر تمہارے دین کی طرف سے ناامید ہوگئے ہیں۔ (کہ اب وہ اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے) تو ان سے (کافروں سے) مت ڈرو مجھ سے ہی ڈرو۔آج میں نے تمہارا دین پورا کر دیا اور تم پر اپنا احسان تمام کیا اور دین اسلام کو تمہارے لیے پسند کرلیا ہے۔‘‘ ام المومنین سیدہ عائشہ بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَحْدَثَ فِی أَمْرِنَا ہَذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ وقَال :((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنا فَھُوْرَدٌّ)) ’’جس کسی نے ہمارے اس دین میں کسی نئے کام کی ایجاد کی کہ جس کا تعلق اس دین سے نہیں ہے تووہ عمل اللہ کے ہاں مردودہوگا۔ ‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ :’’جس شخص نے ایسا کوئی عمل کیا کہ جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ بھی اللہ کے ہاں رد کر دیا جائے گا۔ ‘‘[1] سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَقَالَ :اَمَّا بَعدُ :فَاِنَّ خَیْرَ الْحَدِیثِ کتابُ اللّٰہِ، وَخَیْرَ الھَدیِ ہَدیُ مُحمَّدٍ، وَشَرَّ الْأُمُوْرِ مُحْدَثاتُھا ، وکُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ)) ’’اور اس (اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنائے جمیل) کے بعد سنیے ! بلاشک و شبہ سب سے
Flag Counter