Maktaba Wahhabi

341 - 444
نے فرمایا: ((تَرَکْتُ فِیْکُم أَمْرَیْنِ، لَنْ تَضِلُّوا ما تَمسَّکُتُمْ بِھِما کَتَابَ اللّٰہِ وَسُنَّۃَ رَسُولِہ)) ’’میں تمہارے اندر دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ جب تک ان کو (عملاً مضبوطی سے) تھامے رکھو گے تم ہر گز گمراہ نہیں ہوگے۔ ایک اللہ کی کتاب اور دوسری …اللہ کے رسول کی سنت۔ ‘‘[1] اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اہل الحدیث حضرات یوں نہیں کہتے :اللہ کی کتاب اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت۔ بلکہ وہ کہتے ہیں :اللہ کی کتاب اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ایک ساتھ۔ اس لیے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اللہ عزوجل کی کتاب کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ اور اس لیے بھی کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی اطاعت کو فرض اورواجب قرا ر دیا ہے۔ نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت قرآن کے اُس معنی کو کھول کر بیان کرنے والی ہے کہ جس کا ارادہ اللہ عزوجل نے (اپنی کتاب میں) فرمایا ہو۔ پھر اس کے بعد اہل السنۃ والجماعۃ اس منہج کی اتباع کرتے ہیں کہ جس پر بالعموم تمام مہاجرین و انصار کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین گامزن تھے اور خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم بالخصوص جس تفقہ اور منہج پر تھے۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بالخصوص خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی اتباع کی وصیت فرمائی تھی۔ہم اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ اہل الحدیث صحابہ کرام کے بعد تابعین عظام رحمہم اللہ جمیعًا کی اتباع کرتے ہیں کہ جو اپنے سے پہلے والے انتہائی فضیلت والے دور کے لوگوں سے ملے ہوئے تھے۔ سیّدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :ایک دن نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز
Flag Counter