Maktaba Wahhabi

334 - 444
عَظِيمٍ﴾ (الاعراف:۱۱۵تا۱۱۶) ’’جادوگروں نے موسیٰ سے کہا موسیٰ علیہ السلام یا تو تم (پہلے اپنی لکڑی) پھینکو اور یا ہم (پہلے) ڈالیں۔ موسیٰ نے کہا (اگر تم ڈالتے ہی ہو تو پہلے) تم ہی ڈالو۔ جب جادوگروں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) پھینکا تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کر دیا (نظر بندی کی) اور ان کو ڈرایا اور (لوگوں کے خیال میں) وہ بڑا جادو لے کر آئے تھے۔ ‘‘ ب…﴿وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُونِي بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ ﴿٧٩﴾ فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ ﴿٨٠﴾ فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ﴾ (یونس:۷۹ تا ۸۱) ’’اور فرعون نے کہا (اپنے لوگوں کو حکم دیا) جو پکا اپنے فن کا کامل جادو گر ہو اس کو میر ے پاس لے آؤ۔ جب جادو گر آن موجود ہوئے تو موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا کہ جو تم کو ڈالنا ہے وہ پھینک دو۔ جب انہوں نے اپنی لاٹھیاں اور رسیاں پھینکیں تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا یہ جو تم لے کر آئے وہ تو جادو ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ اس کو بھی ختم کر ڈالے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ شریرلوگوں کا کام بننے نہیں دیتا۔ ‘‘ ج…﴿وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُو الشَّيَاطِينُ عَلَىٰ مُلْكِ سُلَيْمَانَ ۖ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَـٰكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ ۚ وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ ۖ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ
Flag Counter