Maktaba Wahhabi

188 - 444
مانتے) اور کہتے ہیں ہم بعضے پیغمبروں کو مانیں گے بعضوں کو نہیں مانیں گے۔ اور (کفر و ایمان کے) بیچ میں ایک راستہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہی لوگ تو پکے کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے اور جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی کو جدا نہیں سمجھا (سب کو سچا پیغمبر مانا) ایسے ہی لوگوں کو اللہ تعالیٰ ان کے اجر (آخرت میں) دے گا اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ ‘‘ ایک دوسرے مقام پر اللہ عزوجل نے انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کی بعثت کا مقصد اور اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے : ﴿إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَىٰ نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ ۚ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا ﴿١٦٣﴾ وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ ۚ وَكَلَّمَ اللّٰهُ مُوسَىٰ تَكْلِيمًا ﴿١٦٤﴾ رُّسُلًا مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللّٰهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ ۚ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيزًا حَكِيمًا﴾ (النساء:۱۶۳تا ۱۶۵) ’’بیشک ہم نے وحی بھیجی تیری طرف جیسے ہم نے وحی بھیجی نوح اور اس کے بعد دوسرے پیغمبروں کی طرف۔ اور ہم نے وحی بھیجی ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد اور عیسیٰ ایوب اور یونس و ہارون اور سلیمان علیہم السلام کی طرف۔ اور ہم نے داؤد کو زبور عنایت کی۔ اور ہم نے کئی پیغمبر بھیجے جن کا حال ہم پہلے تجھ سے بیان کر چکے ہیں اور کئی پیغمبر ایسے بھیجے جن کا حال ہم نے تجھ سے بیاں نہیں کیا۔ اور موسیٰ سے تو اللہ نے بات کی بول کر۔
Flag Counter