Maktaba Wahhabi

262 - 264
ہود علیہ السلام کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: {وَ اِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ} (الاعراف:65) ’’اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا، انھوں نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ہے کیا تم ڈرتے نہیں۔‘‘ صالح علیہ السلام کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے: {وَ اِلٰی ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صٰلِحًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ قَدْ جَآئَ تْکُمْ بَیِّنَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ ہٰذہٖ نَاقَۃُ اللّٰہِ لَکُمْ اٰیَۃً فَذَرُوْہَا تَاْکُلْ فِیْٓ اَرْضِ اللّٰہِ وَ لَا تَمَسُّوْہَا بِسُوْٓئٍ فَیَاْخُذَکُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ،} (الاعراف:73) ’’اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو، انھوں نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ تحقیق تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے واضح دلیل آچکی ہے یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لیے بطور نشانی ہے تم اس کو چھوڑ دو اللہ کی زمین میں کھائے پیے، اس کو تم کچھ تکلیف نہ پہنچانا، ورنہ تم کو دردناک عذاب آپکڑے گا۔‘‘ شعیب علیہ السلام کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَ اِلٰی مَدْیَنَ اَخَاہُمْ شُعَیْبًا قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ قَدْ جَآئَ تْکُمْ بَیِّنَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ فَاَوْفُوا الْکَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآئَ ہُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِہَا ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ} (الاعراف:85) ’’اور مدین کی جانب ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) انھوں نے کہا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو کیونکہ اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔
Flag Counter