Maktaba Wahhabi

127 - 264
دعوت دے گا اب جو شخص اس نبی کی دعوت کو مان لے گا وہ جنت میں داخل ہوجائے گا اور جو نہیں مانے گا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا رحم و کرم ہے بندوں پر کہ جنھیں دنیا میں دعوت نہیں پہنچی ہے وہ ان کے پاس بروز قیامت دعوت پہنچائے گا، تاکہ تمام بندوں پر حجت قائم ہوجائے۔ [1] اب آج کے یوروپین کفار جنہوں نے اسلام کا نام بھی سنا ہے اور اسلام کے نبی کا نام بھی سنا ہے لیکن انھیں اسلام کی دعوت نہیں پہنچی ہے۔ میں جس وقت یہ کہہ رہا ہوں کہ انھیں اسلام کی دعوت نہیں پہنچی ہے اس سے مراد اسلام کی حقیقی دعوت ہے ورنہ ان کے پاس اسلام کے نام پر بہت سی دعوتیں پہنچی ہیں سبھی دعوتیں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی دعوت اسلام کی دعوت ہے۔ قادیانیوں سے متاثر نئے مسلمانوں کا حکم: نہ صرف یورپ اور امریکہ بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں قادیانیت بہت سرگرم ہے۔ اسلام کے نام پر قادیانی عقائد و نظریات عام کرنے میں قادیانی فرقے کا بچہ بچہ اپنا شب و روز ایک کئے ہوئے ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ بہت سے نصاریٰ اسلام کے نام پر قادیانی ہوتے جارہے ہیں۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ فرقہ اپنے آپ کو قادیانی نہیں بتاتا ہے اور نہ یہ ہی کہتا ہے کہ ہم قادیانی فرقہ کی طرف دعوت دے رہے ہیں ایسا کرنے میں یہ فرقہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ یہ لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔ اسی طرح جو نصاریٰ قادیانی ہوجاتا ہے وہ اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتا اور جانتا ہے کیونکہ اس کو اسلام کے نام پر ہی قادیانی تعلیم دی جاتی ہے اور یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ قادیانی پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ بلکہ شام میں کافی عرصے سے موجود ہیں۔ میرا ان سے کافی بحث و مباحثہ بھی ہوا ہے۔ یہ لوگ اتنے ہوشیار اور چالاک ہیں کہ یہ مسلمانوں کو صحیح اسلام بلکہ ان کے اپنے گمان میں خالص اسلام کی طرف بلاتے ہیں اسی طرح نصاریٰ کو بھی اپنے مزعومہ اسلام کی دعوت دیتے ہیں۔ ان کے
Flag Counter