فریب میں آکر بہت سے یورپین ان کے پیش کردہ اسلام کو قبول بھی کرلیتے ہیں۔ مگر جب ہم کتاب و سنت پر مشتمل خالص اسلام کے ساتھ ان کے اسلام کا موازنہ کرتے ہیں تو وہ ہمیں مسلمان نہیں لگتے ہیں۔ آپ خود سوچیں کہ جس کا نظریہ اور اعتقاد یہ ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی نبی بھیجا جائے گا اس پر بھی وحی نازل ہوگی وہ مسلمان کیسے ہوسکتا ہے۔ نیز اس باطل اعتقاد کی بنیاد پر اس پر اسلام کا حکم کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ میں قادیانیوں کے بارے میں کلام کو طول نہیں دینا چاہتا کیونکہ ان کے متعلق میں بہت گفتگو کرچکا ہوں۔ مزید اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ نصاریٰ حضرات جو باپ، بیٹا اور روح القدس کہنے کی وجہ سے کافر ہوگئے تھے تو اب بھی یہ لوگ قادیانیوں کی دعوت کی و جہ سے جس اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے مزید کفر میں واقع ہوگئے کیونکہ انہوں نے اسلام کے نام پر قادیانی مذہب کو قبول کیا ہے اور قادیانیوں نے بھی کتاب و سنت اور اجماع امت کے خلاف باتیں بتائی ہیں۔ انہوں نے یہ بتایا کہ ابھی بہت سے انبیاء آنے والے ہیں جبکہ یہ غلط اور باطل عقیدہ ہے۔[1]
|