Maktaba Wahhabi

229 - 264
رہتے ہیں۔ 5: وہ شرعی علوم کو حاصل کرکے انہی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اور انہی کے مطابق دین کو قائم کرتے ہیں۔ اب آپ آئندہ سطور میں مذکورہ بالا علامات کی تفاصیل ملاحظہ فرمائیں: پہلی علامت دوستی و دشمنی کی بنیادرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع ہے سلفی حضرات کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ ان کے نزدیک کتاب و سنت کو چھوڑ کر دوستی و دشمنی یا ولاء و براء کی کوئی دوسری بنیاد نہیں ہے۔ یہ لوگ کسی شخص یا کوئی کتاب یا کوئی اصول کو بنیاد بنا کر گروپ بندی کے قائل ہرگز نہیں ہیں۔ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر جس شخص نے بھی کسی دوسرے پیروکار کو دوستی اور دشمنی کا معیار بنایا وہ یقینا گروپ بندی کا شکار ہوگیا اور ایسا شخص ہمیشہ افتراق و انتشار کا سبب بنتا رہے گا۔ علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے حدیث افتراق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے: ’’ان فرقوں کی تعیین کے بارے میں علماء نے کتابیں لکھی ہیں، اپنے مقالات میں ان کا تذکرہ کیا ہے، لیکن متعین کرکے یہ کہنا کہ یہی فرقہ بہتر فرقوں میں سے ایک ہے اس کے لیے دلیل چاہیے۔‘‘ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بَغَیْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِکُوْا بِاللّٰہِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا وَّ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَی اللّٰہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ،} (الاعراف:33) ’’تم کہہ دو کہ بے شک میرے رب نے تمام فواحش کو حرام قرار دیا ہے ان میں سے جو ظاہر ہیں اور جو پوشیدہ اور گناہ کو اور ناحق ظلم کو اور اس بات کو بھی کہ تم اللہ کے ساتھ
Flag Counter