Maktaba Wahhabi

241 - 264
اونٹنی پر سوار تھے آؤ اور میرے لیے کنکریاں چن لو، میں نے آپ کے لیے چھوٹی چھوٹی کنکریاں چنیں جب میں نے ان کو آپ کے ہاتھ میں رکھا تو آپ نے فرمایا: اسی طرح کنکریاں مارنا اور دین میں سختی کرنے سے بچتے رہنا کیونکہ تم سے پہلے کے لوگ دین میں غلو اور سختی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَسِّرُوْا وَلَا تُعَسِّرُوْا وَبَشِّرُوْا وَلَا تُنَفِّرُوْا إِنَّمَا بعثتم میسرین ولم تبعثوا معسرین۔))[1] ’’آسانی کرو، اور سختی نہ کرو، بشارت دو، متنفر مت کرو، بے شک تم کو آسانی دینے کے لئے پیدا کیا گیا ہے نہ کہ سختی کے لئے۔‘‘ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ہَلَکَ الْمُتَنَطِّعُوْنَ، ہَلَکَ المتنطعون، ہلک المتنطعون۔))[2] ’’حد سے تجاوز کرنے والے ہلاک ہوگئے، حد سے تجاوز کرنے والے ہلاک ہوگئے، حد سے تجاوز کرنے والے ہلاک ہوگئے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غلو بہت مہلک عمل ہے، اس سے بچنا ضروری ہے۔ چوتھی علامت یہ لوگ اتفاق و اتحاد کو پسند کرتے ہیں اور حق پر ثابت قدم رہتے ہیں سلفی حضرات گروپ بندی ہرگز نہیں پسند کرتے ہیں بلکہ یہ ہمیشہ جماعت بندی اور وحدت پسندی کے حریص ہوتے ہیں۔ لیکن یہ بات ضرور واضح رہے کہ یہ لوگ وہ جماعت
Flag Counter