ان فضیلتوں میں سے ہر فضیلت اس بات کی متقاضی ہے کہ اس منہج کو مضبوطی سے پکڑنا واجب ہے۔
تنبیہ… ہر وہ شخص جو اپنے آپ کو سلفی کہتا ہے یا اہل سنت و الجماعت یا اہل حدیث کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتا ہے کوئی ضروری نہیں ہے کہ ایسا شخص واقعی انہی میں سے ہو۔ جب تک اس کے اعمال و کردار کو اچھی طرح جانچ و پڑتال نہ لیا جائے۔ کتاب و سنت کی واضح تعلیمات اور صحابہ کرام و تابعین عظام کے طرز عمل پر اس کو جانچ نہ لیا جائے۔ اگر اس کا عمل و کردار واقعتا کتاب و سنت اور صحابہ کرام کے طرز عمل کے موافق ہے تو یقینا وہ انہیں میں ہے اور اگر مخالف ہے تو نہیں۔
ابو مظفر سمعانی رحمہ اللہ نے کہا: ہمیں اتباع کا حکم دیا گیا ہے اور بدعت سے سختی کے ساتھ منع کیا گیا ہے۔ نیز اہل سنت کا شعار یہی ہے کہ وہ سلف صالحین کی پیروی کرتے ہیں اور ہر قسم کی بدعات و خرافات سے دور رہتے ہیں۔[1]
سلفی کی علامات
سوال : اصلی سلفی کی پہچان کیا ہے؟
جواب : اصلی سلفی کی پہچان مندرجہ ذیل ہے۔ ان علامات کی بنیاد پر اصلی سلفی کو نقلی سلفی سے پہچانا جاسکتا ہے۔
1: اصلی سلفی کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ ان کے نزدیک دوستی اور دشمنی کی بنیاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اور صحیح اتباع ہے۔
2: ان کا شعار معاملہ میں مکمل اتباع ہے۔
3: وہ تمام امور میں اعتدال پسندی کو اختیار کرتے ہیں۔
4: وہ حق پر ثابت قدم رہتے ہیں۔ ان کے اندر استقرار پایا جاتا ہے اور وہ باہم متفق و متحد
|