Maktaba Wahhabi

97 - 208
نیز ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: (( أُوْصِیْکُمْ بِتَقْوٰی اللّٰہِ وَ السَّمْعِ وَ الطَّاعَۃِ)) [1] ’’میں تمہیں اللہ کا تقویٰ اور سمع و طاعت کا جذبہ اختیار کرنے کی وصیّت کرتا ہوں۔‘‘ اور ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : (( اِسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا، وَ اِنِ اسْتُعْمِلَ عَلَیْکُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ کَأَنَّ رَأْسَہٗ زَبِیْبَۃٌ)) [2] ’’سنو اور اطاعت کرو، اگرچہ منکّے جتنے سر والا کوئی حبشی ہی تمہارا امیر کیوں نہ بنادیا گیا ہو۔‘‘ 2 شیخ موصوف اس بات کے بھی قائل تھے کہ حکام و امراء کی اطاعت صرف نیکی والے معاملات میں کی جائے گی کیونکہ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : (( لَا طَاعَۃَ لِأَحَدٍ فِيْ مَعْصِیَۃِ اللّْٰہِ، اِنَّمَا الطَّاعَۃُ فِی الْمَعْرُوْفِ)) [3] ’’اللہ کی نافرمانی والے کام میں کسی کی اطاعت نہیں ہے، اطاعت صرف معروف معاملات میں ہے۔‘‘ اسی طرح ارشادِ نبوی ہے : (( لَا طَاعَۃَ لِمَنْ لَّمْ یُطِعِ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ)) [4] ’’جو حاکم اللہ تعالیٰ کی اطاعت نہ کرے اس کی اطاعت نہیں ہے۔‘‘ جبکہ مسند احمد، طیالسی، مستدرک حاکم اور معجم طبرانی میں ارشادِ نبوی ہے:
Flag Counter