Maktaba Wahhabi

222 - 208
دار الامتیاز للنشر و التوزیع (نشر و طباعت وتوزیع مؤلفات سماحۃ الشیخ ابن باز): شیخ ابن باز کی وفات کے بعد ان کے بیٹوں نے اس نام کا ایک بہت بڑا اشاعتی ادارہ قائم کردیا ہے جو شیخ کے تمام رسائل و کتابیں شائع کرنے کا خصوصی اہتمام کرے گا جو ان کے قلمِ سیّال سے نکلیں یا آڈیو ویڈیو کیسٹوں میں ان کی زبانی محفوظ ہوئیں،ان سب کو کتابی شکل میں ڈھال کر عمدہ انداز سے شائع کیا جائے گا۔ شیخ کے صاحبزادوں نے اس سلسلہ میں کام شروع کردیا ہے۔[1] انٹرنیٹ پر خاص ویب سائیٹ: شیخ رحمہ اللہ کے نام سے انٹرنیٹ پر ایک خاص ویب سائیٹ بنادی گئی ہے جو ان کے بیٹے شیخ احمد بن باز کی زیرِ نگرانی شیخ کے سوانحی خاکہ کے علاوہ ان کے فتاویٰ اور مؤلفات کو دنیا کے سامنے افادۂ عام کے لیے پیش کرنا شروع کرچکی ہے۔ انٹرنیٹ پر ان کی ویب سائیٹ کا ایڈریس یہ ہے : غَفَرَ اللّٰہُ لَنَا وَ لَہٗ وَ لِلْمُسْلِمِیْنَ أَجْمَعِیْنَ۔ ابو نادیہ محمد منیر قمر نواب الدین ۲۱؍۴؍۱۴۲۸ھ = ۸؍۵؍۲۰۰۷ء ترجمان سپریم کورٹ وداعیہ متعاون مراکز دعوت و ارشاد الدمام، الظہران، الخبر سعودی عرب
Flag Counter