Maktaba Wahhabi

156 - 208
16 انسانی اعضاء کی پیوند کاری کی مصلحت کے پیشِ نظر بعض اہلِ علم نے اجازت دی ہے کیونکہ فوت ہونے والا تو دفن ہونے کے چند دن بعد ہی مٹی ہو جائے گا جبکہ بعض دیگر اہلِ علم حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم: (( کَسْرُ عَظْمِ الْمَیِّتِ کَکَسْرِہٖ حَیّاً)) ’’میّت کی ہڈی توڑنا ایسے ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی توڑنا ہے۔‘‘ کی رو سے اس معاملہ میں جواز و عدمِ جواز کی بجائے توقف سے کام لیتے ہیں اور میں توقف کرنے والوں میں سے ہوں۔ 17 تحریک ’’اخوان المسلمین‘‘ (عربوں کی جماعتِ اسلامی) پر بعض خاص اہلِ علم نے بھی تنقید کی ہے کیونکہ وہ صحیح عقیدۂ توحید کو اختیار کرنے اور شرک و بدعات سے اجتناب کرنے کی طرف لوگوں کو دعوت دینے کے معاملہ میں بہت پیچھے ہیں۔سنّتِ رسول اور حدیثِ نبوی پربھی وہ صحیح طور پر توجہ نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ بھی بعض اہلِ علم ان پر کئی طرح کے اعتراضات کرتے ہیں البتہ خود میں نے ان کی حتیٰ کہ خاص شیخ حسن البنا رحمہ اللہ کی کتابوں کابھی مطالعہ نہیں کیا۔[1] 2انٹرویو جریدۃ ’’عکاظ‘‘سے ماخوذ کچھ جھلکیاں : 1 دنیا اس وقت ہر طبقہ میں جدید طرز پر دعوت وارشاد کی ضرورت مند ہے اور ہر جگہ حکمت ودانائی اور بہترین اسلوب سے دعوت و تبلیغ کی ضرورت ہے اور یہ تبلیغ ایک فریضہ ہے۔ 2 اس وقت امتِ اسلامیہ کے لیے سب سے زیادہ خطرناک استعماری حملہ کفار کی ثقافتی یلغار ہے۔
Flag Counter