Maktaba Wahhabi

157 - 208
3 عالمِ اسلام کی ہر طرح ترقی کا راز اور واحد ذریعہ شریعتِ اسلامیہ کا نفاذ ہے۔ 4 تصنیف و تالیف کے علاوہ ریڈیو، ٹی۔ وی اور صحافت بھی دعوت و تبلیغ کے انتہائی اہم ذرائع ہیں۔ 5 مغربی ممالک وعادات کا گرویدہ ہونا اور ان کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا ان کی یلغار اور ان کے خطرناک اسالیب میں سے ایک اسلوب ہے۔ 6 مخربِ اخلاق نعروں اور مخربِ دین تحریکوں کا مقابلہ کرنا تمام علماءِ دین اور مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ 7 کامیاب داعی وہ ہے جو کتاب و سنّت کے دلائل کا حامل، دوسروں کی اذیت پر صبر کی دولت سے مالا مال اور دعوت و تبلیغ کے لیے ہر ممکن طریقہ سے کوشاں رہنے کے اوصاف سے مزیّن ہو۔[1] 3انٹرویو مجلۃ ’’الحرس الوطنی‘‘ سے چند جھلکیاں : 1 دعاۃ و مبلّغین پر واجب ہے کہ وہ توحید ِالٰہی، اللہ کی اطاعت اور اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دعوت دیں اور تمام گناہوں سے اجتناب کی تاکید کریں۔ 2 تمام مسلمانوں کو میری نصیحت ہے کہ وہ کتبِ تفسیر میں سے تفسیر ابن جریر الطبری، تفسیر ابن کثیر اور تفسیر بغوی، اور کتبِ عقیدہ میں سے: کتاب التوحید، ثلاثۃ الأصول، کشف الشبہات للشیخ محمد بن عبد الوھاب، العقیدۃ الواسطیۃ لشیخ الإسلام ابن تیمیۃ و لمعۃ الاعتقاد لابن قدامۃ وشرح العقیدۃ الطحاویہ لابن أبي العز۔ اور کتبِ حدیث میں سے: شرح أربعین امام نووی از امام ابن رجب، عمدۃ الأحکام للشیخ عبد الغني المقدسی اور بلوغ المرام
Flag Counter