Maktaba Wahhabi

165 - 208
شاہی دیوان کا اعلانِ وفات و تعزیت بروز جمعرات بمطابق ۲۷؍ محرم ۱۴۲۰ھ کو سعودی عرب کے مفتی ٔاعظم، کبار علماء بورڈکے صدر بحوثِ علمیہ وافتاء کے اداروں کے سربراہ اور رابطۂ عالم اسلامی کی تاسیسی کمیٹی کے رئیس سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز ۸۹سال سے زیادہ کی عمر گزار کر ایک بیماری کے نتیجہ میں وفات پاگئے۔ ان کی نمازِ جنازہ حرمِ مکی میں نمازِ جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی، خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد نے فرمایا ہے کہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجدِ نبوی مدینہ منورہ اور سارے سعودی عرب کی تمام جامع مساجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ۔ سماحۃ الشیخ کی وفات سے مسلمان ایک عظیم خسارہ میں مبتلا ہوگئے ہیں،وہ ان کے جانے سے ایک ایسے عالمِ جلیل کو کھوہ بیٹھے ہیں جس نے اپنی پوری زندگی کو علم واسلام اور ساری دنیا کے تمام ممالک کے مسلمانوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ خادم الحرمین الشریفین، ان کے ولی عہدِ امین اور ان کے نائب ثانی جہاں فقیدِ امّت کے خاندان، پورے سعودی عوام اور پورے عالمِ اسلامی کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں وہیں اللہ جلّ و علا سے دعاگو ہیں کہ وہ انھیں کروٹ کروٹ رحمتوں سے نوازے، ان کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت مقام بنائے اور شہداء کی منزل عطاکرے، وہ سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔ اللہ کی قضاء و قدر پر ہر قسم کی تعریف اسی کے لیے ہے۔[1] اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
Flag Counter