Maktaba Wahhabi

209 - 208
41 سماحۃ الشیخ في رئاسۃ المجلس التأسیسی للرابطہ (رابطہ کی تاسیسی مجلس کے صدر) : معالی الشیخ محمد بن ناصر العبودی(تین صفحات) : شیخ جہاں علمی میدان میں صف ِ اول میں تھے وہیں اعلیٰ ادارتی (منیجمنٹ کی) صلاحیتوں سے بھی مالا مال تھے۔[1] 42 ابن باز المصلح القدوۃ (عظیم مصلح اور بہترین قدوہ و نمونہ): ’’من أعلامنا‘‘ کے زیرِ عنوان سلسلۂ تاریخ علماء جس کی تین سو صفحات کی ایک پوری جلد سوم شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے ساتھ خاص کرکے شائع کی گئی ہے، اس کے مؤلّف شیخ عبد العزیز بن صالح العسکر کاتعزیتی شذرہ (پانچ صفحات): سماحۃ الشیخ رحمہ اللہ کے شاگرد فتویٰ کمیٹی اور ہیئۃ کبار العلماء کے ممبر شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کے بقول وہ روزانہ ڈھائی ہزار (۲۵۰۰) ریال (تقریباً ۳۵۰۰۰ روپے) محتاجوں کی ضرورتیں پوری کرنے، دین کی نشر و اشاعت کرنے اور جہاد فی سبیل اللہ میں خرچ کرتے تھے۔ اگر ان کی اولاد میں سے کوئی کہتا کہ یہ سب خرچ کرتے جاتے ہیں تو ہمارے لیے کیا رکھ رہے ہیں،وہ اللہ کی ذات پر پورے اعتماد کے ساتھ کہتے : ’’لَنَا اللّٰہُ، فَہُوَ حَسْبُنَا وَ رَزَقَنَا بِیَدِہٖ‘‘ ’’ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور اسی نے ہمیں اپنے ہاتھوں سے رزق دیا ہے۔‘‘
Flag Counter