Maktaba Wahhabi

91 - 208
کیا کرتے تھے، عموماً آدھی رات گزر جانے کے بعد ہی آپ کو سونے کا موقع ملتا تھا۔ فَجَزَاہُ اللّٰہُ أَحْسَنَ الْجَزَاء۔[1] شیخ کا سالانہ ٹائم ٹیبل: 1 شیخ رحمہ اللہ ماہ ربیع الثانی سے لیکر جمادیٰ الاخریٰ یا رجب تک الریاض میں مقیم رہتے۔ 2 پھر دو یا تین ہفتوں کے لیے رابطہ عالم اسلامی اور فقہ اکیڈمی کے اجتماعات میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لے جاتے۔ 3 پھر الریاض لوٹ آتے۔ 4 اور پھر ۱۶۔۱۷ رمضان المبارک کو یا عشرۂ اخیر میں مکہ مکرمہ تشریف لیجاتے اور لمبی چوڑی دعائیں کرتے، آدھ آدھ گھنٹہ سے ایک ایک گھنٹہ لے لیتے۔ 5 ۲۹ رمضان کو پھر الریاض تشریف لے جاتے تھے۔ 6 ماہ ذو القعدہ تک الریاض میں ہی مقیم رہتے۔ 7 پھر اداء فریضۂ حج و عمرہ کے لیے حجاجِ کرام کو دعوت بھیجتے اور افتاء کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لے جاتے تھے۔ ایامِ حج میں وہ منیٰ میں بہت بڑا خیمہ نصب کروایا کرتے تھے جس میں دنیا بھر سے لوگ آپ سے آکر ملا کرتے تھے۔ 8 ذو الحجہ کے آخر تک مکہ میں رہتے اور پھر وہاں سے طائف چلے جاتے جو کہ سعودی عرب کا گرمیوں کے دنوں کا دار الخلافہ ہے۔ گرمی کے موسم میں حکومت کے تمام ادارے اور وزراء وہاں منتقل ہوجاتے ہیں۔ماہ ربیع الآخر تک وہاں پر ہی قیام اور کام ہوتا تھا۔
Flag Counter