Maktaba Wahhabi

153 - 208
اپنے درسوں میں بکثرت یہ کہتے رہتے تھے۔ 9 اپنے دروس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بکثرت درود شریف و سلام پڑھا کرتے تھے۔ 10 اِتَّقُوا اللّٰہَ، عَلَیْکُم بِتَقْوَی اللّٰہِ، اَلْوَصِیَّۃ اَلْوَصِیَّۃَ التَّقْوٰی۔ ’’اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، میں تمہیں تقویٰ اختیار کرنے کی وصیّت کرتا ہوں۔‘‘ اپنے شاگردوں کو دروس و مواعظ میں خصوصاً اور عامۃ الناس کو عموماً تقویٰ کی یہ وصیّت بکثرت کرتے تھے۔[1] تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ بعض جرائد و مجلات کو دیے گئے انٹرویوز کی جھلکیاں : شروع میں عموماً انٹرویوز دینے سے کتراتے تھے مگر پھر بھی شیخ سے کئی اخبارات، جرائد و مجلات اور صحافیوں نے انٹرویو کیے جو کافی طویل ہیں ان میں سے کچھ مفید جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں : 1انٹرویو ’’المجلۃ‘‘ سے چند جھلکیاں : 1 بکثرت سرکاری ودعوتی مصروفیات کے باوجود میں نے اپنی اولاد و احفاد کے لیے مہینے میں دو راتیں تلاوتِ قرآن اور حلِ مسائل کے لیے مخصوص کر رکھے ہیں۔ایک رات مردوں کے لیے اور ایک رات خواتین کے لیے، اگرچہ بعض اوقات بعض دیگر ضروری امور کی وجہ سے ان میں بے قاعدگی ہوجاتی ہے۔ 2 میں حصولِ تعلیم کے سلسلہ میں اپنے بچوں کو جو مناسب سمجھتا ہوں مشورہ دیتا ہوں اور عموماً شریعت کالج میں تعلیم پانے کا اشارہ کرتا ہوں۔کئی بچوں نے
Flag Counter