Maktaba Wahhabi

88 - 208
استدراک و تعاقب اور افادات سے نوازتے اور یہ سلسلہ صبح سات بجے کے قریب تک جاری رہتا۔ 5 اگر کسی دن درس نہ ہوتا تو گھر والے مکتب (دفتر) میں دنیا بھر سے وارد ہونے والے استفتاء ات و سوالات اور دوسرے معاملات پر غور و خوض فرماتے۔ ایسے ہی دنوں میں عموماً تفصیلی ملاقات والے لوگ (طلبۂ و علماء) فائدہ اٹھاتے تھے۔ 6 پھر سفارش و تعاون طلب کرنے والوں کی معروضات پر نظر ڈالتے اور ان کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کرتے۔ 7 ٹھیک نو بجے اپنی سرکاری ذمہ داری کے لیے اپنے دفتر دار الافتاء میں تشریف لے جاتے، جہاں لوگ انتظار میں بیٹھے ہوئے ہوتے۔ انھیں خوش آمدید کہتے، حسبِ حال سلام و مصافحہ اور معانقہ کرتے اور اپنے مخصوص مقام پر تشریف فرما ہوجاتے۔ معاملات سننے اور اپنے مشیروں اور کاتبوں کو ان پر لکھنے کی ہدایات جاری کرتے۔ 8 اسی دوران باہر سے لوگوں کے ٹیلیفون آتے رہتے، لوگ اپنے سوالات کے جوابات اور اپنے مسائل کا حل پوچھتے اور شیخ رحمہ اللہ بڑی فراخ دلی اور دراز نفسی سے جواب دیتے، جب تک سامنے والا مطمئن نہ ہوجاتا آپ ریسیور کو ہاتھ سے نہیں رکھتے تھے۔ 9 اسی دوران تقریباً روزانہ وقفے وقفے کے بعد غیر مسلم لوگ دفتر میں داخل ہوتے اور اسلام قبول کرنے اور اسلامی تعلیمات سے روشناس ہونے کی درخواستیں کرتے تھے، اور شیخ انھیں کلمہ پڑھاتے۔ 10 دفتری اوقات میں ہی ’’اللجنۃ الدائمۃ للبـحوث العلمیۃ و الإفتاء‘‘
Flag Counter