Maktaba Wahhabi

78 - 208
3 توحیدِ باری تعالیٰ اور اصلاحِ عقائد کے لیے آپ کی کوششیں اَن گنت ہیں،آپ کی کتابیں،تقاریر و لیکچرز اور دروس اس پر شاہدِ عدل ہیں۔ 4 تعلیم و تحفیظِ قرآنِ کریم میں خصوصی دلچسپی لیتے تھے اور اپنے دوست و احباب، تلامذہ اور خیراتی جمعیتوں کے ممبران کو اس کی ترغیب دلاتے رہتے تھے۔ 5 مختلف ممالک میں دعوت و تبلیغ کی خدمات سرانجام دینے والے مبلّغین کی مکمل مالی کفالت اور ان کا تعاون دل کھول کر کیا کرتے تھے۔ وفات کے وقت ان کے زیرِ کفالت اور ان کی جیب ِ خاص پر کام کرنے والے مبلغین کی تعداد دو ہزار (۲۰۰۰) سے متجاوز تھی جو ملک در ملک صحیح عقیدہ اور سنتِ نبوی کی تعلیم دے رہے تھے۔ 6 امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام کرنے والے اداروں سے متعلقہ افراد سے ملاقاتیں کرتے رہتے اور انہیں مختلف ہدایات دیتے رہتے، انھیں الامر بالمعروف و النہی عن المنکر کا بطورِ خاص علم حاصل کرنے کی تلقین کرتے رہتے تھے جس کے نتائج سعودی عرب میں رہنے والا ہر شخص دیکھ اور محسوس کر سکتا ہے۔ الغرض ان کی خدمات کا دائرہ سعودی عرب سے نکل کر پوری دنیا تک پھیلا ہوا تھا۔ 7 موصوف رحمہ اللہ قرآن و سنت کی بکثرت تصریحات کے پیش نظر حاجت مندوں کی حاجات پوری کروانے کے لیے دعائیں اور اہلِ خیر سے سفارشیں کرتے نہیں تھکتے تھے۔ اس سلسلہ میں جس کسی کو سابقہ پڑا ہو وہ جانتا اور بیان کرسکتا ہے۔ ہم نے اپنے کئی احباب سے ایسے امور میں شیخ کے بھر پور تعاون کی متعدد خبریں سنی ہیں۔ مدارس و جامعات دینیہ کے مہتمم حضرات اور چندہ اکٹھا کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے لوگ گواہ ہیں کہ وہ کس طرح فون کرکے اور خط لکھ کر مالدار لوگوں
Flag Counter