Maktaba Wahhabi

152 - 208
اسے علماء و طلبہ کے خطوط کے جواب میں اپنے خط کے شروع میں ہی لکھتے تھے۔ 5 کَتَبَ اللّٰہُ سَعْیَکُمْ وَضَاعَفَ مَثُوْبَتَکُمْ۔ ’’اللہ تمہاری سعی کو قبول فرمائے اور تمہارے اجر میں اضافہ کرے۔‘‘ کسی کی سفارش کے لیے جو خط لکھتے اس کے آخر میں یہ کلمات لکھتے تھے۔ 6 یَسَّرَ اللّٰـہُ أَمْرَکَ وَ أَمْرَکُلِّ مُسْلِمٍ وَ مُسْلِمَۃٍ۔ ’’اللہ تعالیٰ تمہارے اور تمام مسلمان مرد و زن کے معاملات کو آسان کرے۔‘‘ اگر کسی پر قرضہ ہوتا اور وہ شیخ سے اس کی توثیق کرواتا تو اُسے کہتے۔ 7 أَسْأَلُ اللّٰہَ أَنْ یُّعْطِیَکَ خَیْراً مِّنْہَا وَ یُعْطِیَہَا خَیْراً مِّنْکَ۔ ’’میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے اچھی بیوی دے اور اسے تم سے اچھا شوہر دے۔‘‘ اگر کسی کی بیوی کو طلاق مغلظہ ہوجاتی تو اسے کہتے اور اس آیت سے استدلال کرتے: {وَ اِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰہُ کُلًّا مِّنْ سَعَتِہٖ وَ کَانَ اللّٰہُ وَاسِعًا حَکِیْمًا} [النساء: ۱۳۰] ’’اور (اگر صلح نہ ہو سکے) میاں بی بی جدا ہو جاویں (خاوند طلاق دے دے) تو اللہ تعالیٰ اپنی گنجائش سے (فضل سے) کسی کو دوسرے کا محتاج نہ رکھے گااور اللہ تعالیٰ گنجائش حکمت والا ہے۔‘‘ 8 لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔ ’’نیکی کرنے اور برائی سے بچنے کی توفیق و طاقت صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہے۔‘‘
Flag Counter