Maktaba Wahhabi

81 - 256
بخشی۔ اس طرح ہم نیکو کاروں کو اُن کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں۔ (اسی کی اولاد سے) زکریا، یحییٰ، عیسیٰ اور الیاس کو (راہ یاب کیا)، وہ سب کے سب صالحین تھے۔ اور اسماعیل، یسع، یونس اور لوط کو بھی (راستہ دکھایا) ،ان میں سے ہر ایک کو ہم نے تمام دنیا والوں پر فضیلت عطا کی، نیز ان کے آباء واجداد اور ان کی اولاد اور بھائی بندوں میں سے بہتوں کو ہم نے نوازا، انھیں (تبلیغِ توحید کے لیے) منتخب کرلیا اور راہِ راست کی طرف ان کی رہنمائی کی۔ یہ اللہ کی (طرف سے) ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے، رہنمائی کرتا ہے۔ لیکن اگر کہیں ان (برگزیدہ) لوگوں نے بھی شرک کیا ہوتا تو ان کا بھی سب کیا کرایاغارت ہوجاتا۔‘‘[1] پس یہ بات پایۂ ثبوت کو پہنچی : فضائل لاکھ تھے پر ہر نبی اللہ کا بندہ تھا شرف بے حد مگر اللہ کے آگے سرفگندہ تھا
Flag Counter